پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ وہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی زندگی کو اتنی ہی اچھی طرح سے گزارنے میں ان کی مدد کرے جیسی کہ وہ اب گزار رہی ہیں۔
ایک انٹر ویو کے دوران یمنیٰ زیدی سےشادی سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ انہیں شادی کی بہت زیادہ پیشکشیں آتی ہیں کیونکہ وہ ایک ایسی لڑکی ہیں جنہیں ہر خاتون اپنی بہو بنانا چاہے گی۔
جس پر یمنیٰ زیدی نے شرماتے ہوئے کہا کہ انہیں براہ راست پرپوزل نہیں ملے لیکن ان کی ماں کو سے لوگوں نے ان کا رشتہ مانگا ہوگا۔اور وہ جانتی ہیں کہ ان کی ایسی شخصیت ہے جس کے باعث لوگ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں۔
ادا کارہ کا کہناتھا کہ وہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی زندگی کو اتنی ہی اچھی طرح سے گزارنے میں ان کی مدد کرے جیسی کہ وہ اب گزار رہی ہیں۔اور ان کی خواہش ہے کہ ان کا جیون ساتھی ان کے ساتھ مل کر احسن طور پر زندگی گزارے۔
واضح ہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور وہ بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں دے رہی ہے اور ان کے تمام اسکرپٹ کے انتخاب بہت اچھے ثابت ہوئے ہیں۔وہ کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں ۔ اور اب وہ اپنی پہلی فلم نیاب کے لیے تیاری کر رہی ہیں جو 26 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی۔