پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے نائب صدرشیرافضل مروت کےبانی چیئرمین سےمنسوب بیان کومسترد کرتے ہوئےان کی نیوزکانفرنس سےمکمل لاتعلقی کااعلان کر دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی فرد کےذاتی حیثیت میں جاری کردہ بیانات پارٹی کے مؤقف یا پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے، صرف پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری بیانات ہی پارٹی کے مؤقف یا پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیان تمام متعلقہ افراد کی عام معلومات کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔کسی بھی فرد کی طرف سے اپنی ذاتی حیثیت میں دیئے گئےیاجاری کیے گئے بیانات پارٹی کے مؤقف یا پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے۔
خیال رہے کہ شیرافضل مروت پریس کانفرنس کیلئے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے ، تاہم بیرسٹرگوہرخان کوساتھ بٹھانےکی کوشش کامیاب نہ ہوسکی،چیئرمین پی ٹی آئی نےشیرافضل مروت کونیوزکانفرنس سےروکا لیکن وہ نہ مانے اور انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ نیوزکانفرنس شروع کردی۔
شیرافضل مروت کی پریس کانفرنس
پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سینئر نائب صدرشیرافضل مروت کہا کہ پارٹی کاسینئر نائب صدر ہوں، میرے ساتھ باقی لوگ بھی ہیں،پی ٹی آئی میں ایک گروپ ہے،صرف بانی پی ٹی آئی کا۔
انکا کہنا تھا کہ کس بنیادوں پرہمارےامیدواروں کےکاغذات نامزدگی مستردکئےگئے،کوششیں ہورہی ہیں کہ ہم سے بلا چھینا جائے،چھٹیاں ہونے کے باعث سنگل بینچ نےہمارا کیس سنااورفیصلہ سنا دیا،سنگل بینچ پرسنگل بینچ بیٹھ جاتا ہے، یہ کیا ہورہا ہے؟
شیرافضل مروت نے کہا کہ ہماراکیس 9 جنوری کولارجزبینچ میں لگاہے،الیکشن کمیشن کوکیاجلدی ہے،اس پیشے سےہم وابستہ ہیں،کبھی عدالت کاایسا رویہ نہیں دیکھا۔