سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل) نےخیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے سی این جی اسٹیشنزکوگیس فراہمی معطل کرنےکافیصلہ کر لیا۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کےمطابق فیصلہ گھریلوصارفین کوگیس کی طلب میں اضافےکے پیش نظرکیاگیا،جس کے تحت پشاورکےسی این جی اسٹیشنزکوگیس فراہمی کل صبح6بجےسےمعطل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :۔پشاور کے کچھ علاقوں میں آج گیس بند رہے گی، سوئی ناردرن
انہوںنے کہا کہ صورتحال بہترہونےتک سی این جی اسٹیشنزکوگیس فراہمی معطل رہےگی،یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات اور حکومت پاکستان کی گیس مختص کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ متبادل انتظام گھریلو صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صورتحال بہترہونےتک سی این جی اسٹیشنزکوگیس فراہمی معطل رہےگی۔