کراچی ایئرپورٹ پرمسافروں میں کوویڈ کی نئی قسم کی موجودگی کے لئے ٹیسٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے جناح ایئرپورٹ پرکوروناکی نئی قسم کی موجودگی کیلئےٹیسٹنگ شروع کر دی گئی ہے ۔کووڈٹیسٹنگ کےلیےریپڈڈائیگنوسٹک کٹس کی فراہمی کے بعد آج متعدد مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ملک میں کورونا پھر سے سر اٹھانے لگا، 16 کیسز کی تصدیق
کراچی ائر پورٹ پر 2 فیصد کے حساب سے آج کل 22 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت نےبھی 2 جنوری کوایڈوائزری جاری کی تھی، ٹیسٹنگ کامقصد کورونا کےنئےویرینٹ کی پاکستان آمد کی روک تھام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزکووڈٹیسٹنگ کےلیےریپڈڈائیگنوسٹک کٹس کی عدم موجودگی کےباعث ٹیسٹنگ شروع نہیں ہوسکی تھی۔