لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ جو معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے وہاں ہائیکورٹ دخل اندازی نہیں کرسکتی انتخابی نشان کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیرسماعت ہے ایک ہی معاملے پر دو جگہ سماعت سے تضاد کی صورت الیکشن میں تاخیرہوسکتی ہے۔ اس موقع پر درخواست یہاں قابل سماعت نہیں ہے ۔
درخواست گزار پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عمرآفتاب ڈھلوں نے پنجاب میں بلے کا نشان واپس کرنے کی استدعا کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کےمنافی انتخابی نشان واپس لیا ۔