عوام کا سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ جب تک ملوث افراد کو سزا نہیں ملے گی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری پر تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کئے گئے، جس میں عسکری، عوامی اور سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔
عوام کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ جب تک ان کو سزا نہیں ملے گی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
Masses demand to brought May 9 miscreants to justice#SamaaTV #News #9may #9mayincident #PTI pic.twitter.com/VGWm8XAR81
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 4, 2024
عوام نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلنے چائیں، ملک میں قانون کی پاسداری نہ کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، سانحہ 9 مئی قابل مذمت اور ہماری خودمختاری پر حملہ تھا۔
عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری کرنی چاہئے، قانون کی بالادستی سے عوام خود کو محفوظ تصور کرتی ہے، "سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہئے۔