غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور ا ب تک واپس جانے والے افغان شہریوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ، 03 جنوری 2024 کو جانے والے 785 افغان شہریوں میں 267 مرد، 195 خواتین اور 323 بچے اپنے ملک چلے گئے، 03 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 458,046 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔افغانستان روانگی کے لیے 47 گاڑیوں میں 82 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔