کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری دن کے تیسرے روز کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار رہا،جہاں انڈیکس 64 ہزار 847 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کےبعدکاروبارکا مثبت اختتام ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں 65 ہزارپوائنٹس کی اہم حدبحال ہوکربرقرار نہ رہ سکی،دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 895 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، ہنڈریڈ انڈیکس 297 پوائنٹس بڑھ کر 64647 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپےکی قدرمیں بہتری کاسلسلہ جاری ہے،کاروبار کے آغازپرانٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 27 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے احتتام پرانٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔