تیل اور گیس کے شعبہ جات میں رواں مالی سال کےپہلے چار ماہ کے دوران 79.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 79.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں مجموعی طور پر892.8ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال20-2019کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں 311.4ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران251ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 195.3ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 135.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔