باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے برکمر میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی امیدوار قاری خیر اللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔
قاری خیر اللہ پی کے 19 باجوڑ سے جے یو آئی کے امیدوار ہیں، پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
رپورٹ کے مطابق قاری خیر اللہ کو گھر جاتے ہوئے ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔