سماء ٹی وی کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ثمر ہارون بلور کا کہناتھا کہ کےپی کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی تھی، نقل مکانی کے پروسیجر کیلئے5ارب مختص کیے گئے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور تیراہ کے قبائل میں معاہدہ ہواہے، فی خاندان ماہانہ 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ثمر ہارون کا کہناتھا کہ متاثرہ گھروں کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں 85 ہزار لوگ دہشتگردی کا شکار ہوئے، دہشتگردی کو صرف ایک قومیت سے منسلک نہیں کرنا چاہیے، مس مینجمنٹ دیکھنا صوبائی حکومت کا کام ہے، ٹیم ورک کیساتھ کام کرنا چاہتےہیں لیکن یہ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، وزیراعلیٰ کےپی سنجیدگی سےکام کریں ہم تعاون کریں گے، فاٹا کےلوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ چیزوں کو بلاوجہ متنازعہ بنایا جارہا ہے، ہم نے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے 15 نکاتی ایجنڈا دیا اس کا جواب نہیں آیا، ملک میں رول آف لا ختم ہو رہا ہے، جمہوریت ختم ہو رہی ہے کیا ہم اس کیلئے آواز نہ اٹھائیں، وزیراعلیٰ بھی پارٹی کا ایک کارکن ہے، وزیراعظم دو دن ملک میں ہوتے ہیں 28 دن بیرون ملک ہوتے ہیں، وزیراعظم کو نہیں پتہ ملک کے دو صوبوں میں آگ لگی ہوئی ہے، وزیراعظم کتنی سرمایہ کاری ملک میں لےکر آئے ہیں، اگر ایران پر حملہ ہوجائے تو ہماری خارجہ پالیسی کیا ہوگی۔
ان کا کہناتھا کہ جتنی مشکل میں آج ہم ہیں اتنے کبھی نہیں تھے، ہم لوگوں کو تکلیف میں نہیں چھوڑ سکتے، وفاقی حکومت صوبے کے بقایاجات ادا نہیں کررہی، پنجاب کا ایک روپیہ بھی نہیں روکا جارہا ، جتنی کردارکشی سہیل آفریدی کی ہوئی اتنی کسی کی نہیں ہوئی۔






















