میانوالی ماڑی انڈس سے لاہور جانے والی میانوالی ایکسپریس کی ایک بوگی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔مسافروں نے بروقت بوگی سے اترکر اپنی جانیں محفوظ بنائیں۔
میانوالی ماڑی انڈس سے لاہور جانے والی میانوالی ایکسپریس کی ایک بوگی میں پائی خیل ریلوے اسٹیشن پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، آگ لگتے ہی مسافروں نے بروقت بوگی سے اتر کر اپنی جانیں محفوظ بنائیں۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ریلوے حکام کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد ٹرین کو میانوالی روانہ کیا جا رہا ہے۔





















