پاک فوج اور فرنٹیئر کور ساوتھ کے تعاون سے جنوبی وزیرستان (گومل زام) میں کراس کنٹری چیلنج ٹرافی کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور ساوتھ کے تعاون سے گومل زام ڈیم کے مضافات میں کراس کنٹری چیلنج ٹرافی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔مقابلوں میں جنوبی وزیرستان ,ڈی ائی خان اور ٹانک کے 59 ٹیموں کے 300 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
مقامی لوگوں نےشدت پسندی کی سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہوئےکھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف قسم کے اقدامات کو خوب سراہا۔مقابلوں کو دیکھنے کے لیے تقریباً ایک ہزارملک و مشران اور سپورٹس کےشوقین افراد نے شرکت کی اوراپنی اپنی ٹیموں کو خوب داد دی۔
#Waziristan Cross Country Challenge Trophy unfolds in #Gomalzam!
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 2, 2024
Jointly orchestrated by #PakistanArmy & #FrontierCorps.
300 athletes, 59 teams from #SouthWaziristan, #DIKhan, & #Tank showcased their mettle.#SamaaTV pic.twitter.com/033UAQBNu0
مقابلے کےاختتام پرحوصلہ افزائی کیلئے ہرٹیم کو 10 ہزارروپےجبکہ ونرٹیم کو تین لاکھ رنراپ ٹیم کو دو لاکھ اورتیسری پوزیشن لینے والی ٹیم کو ایک لاکھ کا نقد انعام دیا گیا۔
جنوبی وزیرستان کے ملک و مشران نے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے پر عسکری حکام کا شکریہ ادا کی۔