لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ دوسرے شہروں سےاغواء اور قتل ہونے والے افراد کی لاشیں بھی صوبائی دارالحکومت سے ملنے لگیں، گزشتہ سال کی نسبت سال 2023ء میں نامعلوم لاشوں کے اعدادو شمار میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دوسرے شہروں سے اغواء اور قتل کے بعد لاشیں لاہور سے ملنے لگیں، دو کروڑ سے زائد آبادی کا شہر لاہور لاشوں کی ڈمپنگ سائٹ بننے لگا، چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے آگئے۔
لاہور سے 2023ء میں 38 خواتین سمیت 650 نامعلوم لاشیں ملیں، 2022ء میں یہ تعداد 562 تھی۔
نامعلوم لاشوں کی بڑھتی تعداد نے لاہور پولیس کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔
امدادی کارروائیاں کرنے والے اداروں کے مطابق شہر میں ماہانہ اوسطاً 60 سے زائد نامعلوم لاشیں ملتی ہیں، جنہیں شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا جاتا ہے۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جدید کیمرے، پولیس اور ڈولفن کی موجودگی میں لاوارث لاشوں کا بڑھنا سوالیہ نشان ہے، لاہور پولیس دیگر اضلاع کی پولیس سے ملک کر مشترکہ لائحہ عمل بنائے۔