تحریک انصاف کے رہنما اور سینئرسیاستدان راجہ منوراحمد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چوآسیدن شاہ سے سینئرسیاستدان راجہ منوراحمد نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ،ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر راجہ منوراحمد نے آصف زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ راجہ منور کی شمولیت سے چکوال میں پیپلزپارٹی مضبوط ہوگی۔