بھارتی فوج فضائی حادثات میں سب سے آگے، گزشتہ 30 سالوں میں 534 جہاز فضائی حادثوں کا شکار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 30 برس میں بھارتی فضائیہ 534 حادثات کا شکار ہوئی جبکہ 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران 45 فضائی حادثات میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹس کی تعداد 42 ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت اور غیر معیاری مشینری کے باعث پیش آئے۔ سنہ 2012 میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ بھارت مگ اکیس بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں کھو چکا ہے۔
یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جس میں جنرل بپن راوت سمیت 13 بھارتی فوجی افسران ہلاک ہوئے تھے۔ جنوری 2023 میں مدھیا پردیش میں یو ایس تھرٹی اور اور میراج دو ہزار ٹکرا کر تباہ ہوئے ، جبکہ 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا۔