بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) نے آسٹریلیا کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کو ورلڈ کپ سے پہلے آرام کی غرض سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم کی قیادت کے ایل راہول کے سپرد کی گئی ہے جبکہ رویندرا جڈیجہ نائب کپتان ہوں گے۔
🚨 India's squad for the IDFC First Bank three-match ODI series against Australia announced 🚨#TeamIndia | #INDvAUS
— BCCI (@BCCI) September 18, 2023
بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں کے ایل راہول، رویندرا جڈیجہ ،ایشان کشن، شردل ٹھاکر، واشنگٹن سندر، روی چندرن ایشون ، جسپریت بمرا ، محمد شامی ، محمد سراج ، پراسدھ کرشنا، رتو راج گائیکواڈ، شبمن گل ،شریاس ایئر، سوریا کمار یادیو اور تلک ورما شامل ہیں۔
Squad for the 1st two ODIs:
— BCCI (@BCCI) September 18, 2023
KL Rahul (C & WK), Ravindra Jadeja (Vice-captain), Ruturaj Gaikwad, Shubman Gill, Shreyas Iyer, Suryakumar Yadav, Tilak Varma, Ishan Kishan (wicketkeeper), Shardul Thakur, Washington Sundar, R Ashwin, Jasprit Bumrah, Mohd. Shami, Mohd. Siraj, Prasidh…
یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 18 رکنی آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان
آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں پیٹ کمنز، شان ایبٹ، ایلکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، اسپینسر جانسن، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔