کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے اپنے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بھارت کے خلاف تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے کپتان پیٹ کمنز سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی سے آسٹریلیا کو تقویت ملی ہے۔
جنوبی افریقہ کے دورہ کے دوران آسٹریلیا کو اپنے معمول کے بہت سے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں تھیں کیونکہ وہ ایشز سیریز کے دوران اور اس کے بعد ہونے والی انجریز سے صحت یاب ہوئے تھے۔
A big boost for Australia as several key players return for the ODI series against India 🔥
— ICC (@ICC) September 17, 2023
More 👉 https://t.co/hr9xqqc8Wy pic.twitter.com/wu1VvZ0J9I
کمنز اور سٹیو سمتھ کلائی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے تھے جبکہ مچل سٹارک کو انگلینڈ سے واپسی پر کمر اور کندھے میں درد کا سامنا کرنا پڑا۔
گلین میکسویل جو ابتدائی طور پر دورہ جنوبی افریقہ کا حصہ تھے، لیکن ٹی 20 سیریز سے قبل ٹریننگ کے دوران ان کے ٹخنے کی تکلیف بڑھ گئی تھی ، اب انہیں فٹ قرار دیا گیا ہے اور وہ بھارت کے خلاف اعلان کردہ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
کیمرون گرین جو پہلے میچ میں چوٹ لگنے کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں سے محروم ہو گئے تھے ، وہ بھی بھارت کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں پیٹ کمنز، شان ایبٹ، ایلکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، اسپینسر جانسن، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔