بھارت میں خاتون پہلوان سمیت کئی خواتین کھلاڑیوں نے جنسی ہراسانی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اپنے تمغے واپس کردئیے۔
بھارت کی معروف خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اپنے 2 قیمتی ایوارڈ سڑک کے کنارے زمین پر چھوڑ دیئے۔
ونیش پھوگاٹ اور کئی دوسری خواتین پہلوانوں نے بھارت کی ریسلنگ فیڈریشن کے سابق سربراہ برج بھوشن سنگھ پر الزام لگایا کہ انہوں نے کئی سال تک خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔
خواتین ریسلر سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے احتجاج بھی کیا تاہم پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج ہوا اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
ونیش پھوگاٹ نے عالمی چیمپئن شپس، دولت مشترکہ گیمز اور ایشین گیمز میں تمغے جیتے تھے۔