بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس 13 سالہ تاریخ بدلنے کا سنہرہ موقع ہے، انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دینا ہوگی۔
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اگر بھارت دوسرے ٹیسٹ میں پروٹیز کو شکست دیتا ہے تو روہت شرما 13 سال میں جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز ہارے بغیر وطن واپس آنے والے دوسرے کپتان بن جائیں گے۔
مہندرا سنگھ دھونی واحد بھارتی کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارت جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز ڈرا کرکے لوٹا تھا، دھونی نے اپنی کپتانی میں 2010ء میں جنوبی افریقا کے خلاف 18 سال بعد ٹیسٹ سیریز 1-1 سے ڈرا کی تھی۔
دھونی کے بعد بھی بھارتی ٹیم جنوبی افریقا کیخلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر تین بار ٹیسٹ سیریز میں ٹکرائی تاہم تینوں بار ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جن میں ایک بار ویرات کوہلی اور ایک بار کے ایل راہول نے ٹیم کی قیادت کی تھی تاہم ایک بار پھر روہت شرما کے پاس 13 سالہ تاریخ بدلنے کا موقع ہے۔
جنوبی افریقہ کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں دوسرے میچ میں 3 جنوری سے آمنے سامنے ہوں گی، میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، ریتوراج گائیکواڑ، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، روی چندرن ایشون، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بومرہ (نائب کپتان)، پرسدھ کرشنا، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)۔