چیف ٹریفک پولیس آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال تین ہزار سات سو اکہتر کم عمر ڈرائیورز کے چالان کئے گئے ۔
سی ٹی او راولپنڈی کا کہناتھا کہ رواں سال 3771 کم عمر ڈرائیورز کے چالان کئے گئے , سال دو ہزار تئیس میں ٹریفک قوانیں کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر پانچ ہزار چھ سو اٹھانوے چالان کئے گئے ، تین سو انچاس پولیس افسران اور سرکاری ملازمین کیخلاف بھی ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ۔
چھ ہزارسات سو اسی گاڑیاں قوانین کی خلاف ورزی پر بند کی گئیں ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر پندرہ سو ایک افراد کو گرفتار کیا گیا ، سال بھر میں جرمانوں کی مد میں چھبیس کروڑسےزائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ۔