راولپنڈی میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آر او نے ہنگامی بنیادوں پر آدھے گھنٹے میں کمشنر آفس طلب کیا الزام لگایا کہ میں نے مری کے ریسٹ ہاؤس میں قیام کی فیس نہیں ادا کی۔
راولپنڈی میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر او نے ہنگامی بنیادوں پر آدھے گھنٹے میں کمشنر آفس طلب کیا الزام لگایا کہ میں نے مری کے ریسٹ ہاؤس میں قیام کی فیس نہیں ادا کی زندگی میں کبھی مری کے ریسٹ ہاؤس میں نہیں ٹھہرا ،اسکے علاوہ ایک زمین کا کہا گیا کہ میں نے ڈیکلیئر نہیں کی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جو میری زمین ہے وہ میرے نام پر ہے زمین کے کاغذات سے متعلق سپریم کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیا ہوا ہے ایک الزام ٹیکس کی تفصیلات چھپانے کا لگایا گیا ہے میں نے زندگی میں ٹیکس نہیں چھپایا پھر بھی مجھے نا اہل قرار دیا گیا ہے مجھے یہ نا اہلی قبول ہے، میرے لیے یہ اعزا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں ان سے اپیل کروں گا کہ غلط الزامات واپس لے لیں میں اس معاملے پر اپیل کروں گا اور سپریم کورٹ تک جاؤں گا میں 16 دفعہ وزیر رہا ہوں تو 94ہزار روپے کی کرپشن کیوں کرتا این اے 56 اور 57 سے قلم دوات کی جیت ہوگی۔