پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے میلبورن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد کپتان شان مسعود کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں 79 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ، دوسرے ٹیسٹ میں کینگروز کی جانب سے دیے گئے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 237 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ میں کپتان شان مسعود نے 54 جبکہ دوسری اننگ میں 60 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔
میلبورن ٹیسٹ کے نتیجے پر رد عمل دینے کے لئے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کپتان شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ وہ ایک عظیم کپتان بننے جا رہے ہیں۔
اپنے پیغام میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ’’ پاکستان ٹیم کے لیے بد قسمتی، اس میچ میں انہوں نے بہتر کرکٹ کھیلی اور مجھے لگتا ہے کہ یہ آسٹریلیا سے آسٹریلیا میں میچ جیتنے کا اچھا موقع تھا ‘‘۔
hard luck to Pakistan team .they played better cricket in this match. I think bht acha chance tha Australia se Australia me match jeetne ka.but I must say @shani_official is going to be a great captain for Pakistan 🇵🇰.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) December 29, 2023
محمد عامر نے کہا کہ ’’ لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ شان مسعود پاکستان کے لیے ایک عظیم کپتان بننے جا رہا ہے ‘‘۔