پاکستان میں سیاحتی مقامات اور خوبصورتی کی کوئی کمی جس پر مہر برطانیہ کے شہزادہ ویلیم اور شہزادی کیٹ نے ثبت کی جو کہ یہاں سے جانے کے بعد بھی اس کے سحر میں مبتلا رہے ۔آپ کو یہ جان کر بے حد خوشی ہو گی کہ پاکستان میں 2023 کے دوران حیرت انگیز طور پر 17 ملین سیاحوں نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے ’ کائٹ پراجیکٹ کے 1422 کال سینٹر نے یہ اعدادو شمار اکھٹے کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ، یکم جنوری سے 26 دسمبر 2023 کے عرصہ میں ان تمام سیاحوں نے شمالی علاقہ جات میں اپنی چھٹیاں گزاری جن میں مجموعی طور پر 4 ہزار 554 غیر ملکی سیاح قابل ذکر ہیں۔
اس دوران گلیات سیاحوں کی توجہ کا بھر پور مرکز رہا ، جس میں سال بھر میں 63 لاکھ 48 ہزار افراد کو اپنی جانب راغب کیا ، اس خطے کی قدرتی خوبصورتی اور دلکش مناظر نے سیاحوں کے دل موہ لیئے ۔خوبصورت وادیاں ناران اور کاغان جو کہ اپنے دلکش مناظر کی وجہ سے مشہور ہیں میں ، 50 لاکھ 80 ہزار سیاحوں نے اپنا وقت گزارا۔ جب کہ مالم جبہ میں 3,549,000 سیاح لطف اندوز ہونے کے لیے آئے۔دیر بالا اور دیر زیرین نے مجموعی طور پر 1,380,740 سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
لوئر چترال نے 591,330 سیاحوں کی میزبانی کی جن میں 1,624 غیر ملکی سیاح شامل تھے جبکہ اپر چترال نے 791 مسافروں کا استقبال کیا۔ دیر اپر اور لوئر کی قدرتی خوبصورتی نے مجموعی طور پر 417 زائرین کو محظوظ کیا ،