سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور معروف وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایمان مزاری نے اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر شئیر کیں جس پر انہیں صارفین کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
💍❤️🧿 pic.twitter.com/1MBwJNHmEX
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) December 28, 2023
ایمان مزاری کی شادی اپنے ہی پیشے سے تعلق رکھنے اور انسانی حقوق کے مقدمات لڑنے والے وکیل عبد الہادی سے ہوئی ہے۔
عبدالہادی نے بھی ایمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کی ہمیشہ اور ہردم رہنے والی محبت سے شادی کرلی ہے‘۔
Got married to the love of my life ❤️ Always and forever ♾️ https://t.co/uS14gut2F9
— Abdul Hadi (@HadiAli115) December 28, 2023
رپورٹس کے مطابق ایمان کے شوہر حبیب ہادی فیئر ٹرائل ڈیفنڈرز کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین، خاص طور پر جھوٹے یا من گھڑت مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرتا ہے۔