پاکستان کی سفارتکاری میں دو ہزار تئیس کا سال بہت مثبت رہا البتہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک ایسا کوئی امکان بھی نہیں حافظ سعید کی بھارت کو حوالگی یا ایسے کسی بھارتی مطالبے کی سختی سے تردید کر دی ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے وزارت خارجہ کی 2023 میں کارکردگی پر دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین و کشمیر کیلئے پاکستان نے بھر پور آواز اٹھائی،فعال کردار بھی ادا کیا مجموعی سفارتکاری میں 2023 کا سال بہت مثبت رہا،بھارت سے تعلقات خراب رہے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک تعلقات بہتر ہونے کا کوئی امکان بھی نہیں بھارتی عدلیہ کا مسئلہ کشمیر پر فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تمام حریت قیادت کی رہائی کا مطالبہ کر دیا حافظ سعید کی بھارت کو حوالگی یا ایسے کسی بھارتی مطالبے کی سختی سے تردید کر دی لاپتہ افراد،بلوچستان مارچ پاکستان کا اندرونی مسئلہ،مداخلت کا کوئی مجاز نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار میٹنگ میں سب بتا دیا سال بھر میں مثبت سفارتکاری سے کئی سنگ میل طے کئے گئے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے آن لائن رجسڑیشن شروع کی گئی 400 بھارتی قیدی رہا کئے گئے تو مسئلہ فلسطین و کشمیر کیلئے پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی اور فعال کردار بھی ادا کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ بلوچستان مارچ اور لاپتہ افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے سفارت خانوں اور مشنز کو اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، پاکستان اپنے اندرونی معاملات بخوبی حل کرسکتا ہےدیرنہ دوستوں اور برادر ملکوں سمیت درجنوں ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط تر ہوئے سوائے بھارت کے، جس کی وجہ مسئلہ کشمیر پرپاکستان کا اٹل مؤقف ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق اور نگران حکومت میں اعلیٰ سطح کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بتائیں کہا پاکستان نے ماحولیات،اعلی تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھا،انسداد دہشت گردی اور انسداد منی لانڈرنگ کی کوششیں بھی جاری رہیں ۔