سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے اعلان کیاہے کہ وہ عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔
کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جس کے ساتھ بھی زیادتی ہو گی،میں اس کے ساتھ ہوں گا،میں سمجھتا ہوں جب ہمارے لیڈرز ان کی مدد سے اقتدار حاصل کرتے ہیں،تو پھر حکمرانوں کو ان کے مطابق ہی چلنا پڑتا ہے،میرے حلقے این اے 149کے جو لوگ ہیں وہ ہمارے باس ہیں،ان کے سامنے میں جھولی بھی پھیلاؤں گا،جو کوئی اپنے آپ کو طاقت سمجھتا ہو میں اس کا سامنا کرتا ہوں،لیکن جمہوریت کی جھولی میں اپنے حلقے کے آگے پھیلاؤں گا،میں زیادہ تقریریں کروں یا نہ کروں،جہاں جہاں جانا ہوگا وہاں جاؤں گا بھی ۔
ان کاکہناتھا کہ 2018کے الیکشن میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی بن گیا تھا،سب امیدواروں کے کاغذات ریجیکٹ ہو گئے تھے، میں شکوے نہیں کرتا میں جنگ لڑتا ہوں،این اے 149کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ میں نے دوبارہ یہ جمہوریت کی جھولی پھیلا دی ہے،ان کاکہناتھا کہ انتخابات بالکل فیری اینڈ فیئر نہیں ہو رہے،یہ انتخابات کے نام پر مذاق ہے،لیکن جب پروسس ہو میں اس کا حصہ ضرور بنتا ہوں،میں وہ انقلابی نہیں ہوں جو بندوق کی گولی سے انقلاب لانا چاہتا ہوں،میں اپنے حلقے کے عوام کو ووٹ اور گولی سمجھتا ہوں۔
سینئر سیاستدان کاکہناتھا کہ ملک کی جو سب سے بڑی سیاسی جماعت ہےان کے راستے میں آپ رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں،ان کی قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے،ان کے کاغذات آپ لے نہیں رہے،یہ یکطرفہ الیکشن ہوگا، لیکن ہم نے اس سے آگے کی جدوجہد کرنی ہے،ان کاکہناتھا کہ میرا کسی سے مقابلہ نہیں، ان کے پاس وسائل ہیں،میرے اللہ کی ذات ہے یا این اے 149کے عوام ہیں۔