پاکستان نے میزائل "فتح ٹو" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے جدید نظام سے لیس میزائل "فتح ٹو" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ترین ایویونکس، نیویگیشن سسٹم اور منفرد رفتار سے لیس ہے، فتح ٹو 400 کلومیٹر تک اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل تجربہ دیکھا، صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیابی پر سائنسندانوں اور انجنیئر کو مبارکباد دی ہے۔