فیصل آباد کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور امیدوار عابد شیر علی کو ایس پی آفس کو آگ لگانے کی دھمکی دینے کے الزام میں 4 جنوری کو طلب کرلیا۔
عدالت کے مطابق عدنان جاوید نامی شہری نے عابد شیر علی کے خلاف استغاثہ دائر کیا تھا جس کے تحت گذشتہ سال ایس پی مدینہ ڈویژن نے عابد شیر علی کو اراضی فراڈ کی تفتیش کے لئے بلایا تھا۔
عابد شیر علی تعمیل کروانے گئے تو انہوں نے وہاں کانسٹیبل امتیاز کو ڈرایا اور ایس پی آفس کو آگ لگانے کی دھمکی دی۔
درخواستگراز کی جانب سے درخواست میں عابد شیر علی ، انکے والد اور بھائی سمیت چار افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔
عدالت کی جانب سے طلبی کے نوٹس میں کہا گیا کہ عابد شیر علی مقررہ تاریخ کو پیش ہو کر الزامات کا سامنا کریں ۔
یاد رہے کہ عابد شیر علی فیصل آباد کے حلقہ این اے 104 سے مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار ہیں۔