تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسڑیلوی ٹیم کھیل کے پہلے روز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ہیں۔
پہلے روز کا میچ
پاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ڈیوٖڈوارنر 38،عثمان خواجہ 42رنز بناکرآؤٹ ہوئے، جبکہ مارس لبوشن 14 اور اسٹیو اسمتھ 26 رنز پر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سےحسن علی ،آغا سلمان اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
بارش سے پہلے کا کھیل
اس سے قبل میلبرن میں ہونے والی بارش کے سبب میچ روک دیا گیا۔پاکستان کیخلاف آسڑیلیا نے2 وکٹوں کے نقصان پر 114رنز بنالیے،ڈیوٖڈوارنر38،عثمان خواجہ 42رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جبکہ مارس لبوشن 14 اور اسٹیون اسمتھ2رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔
قومی ٹیم نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم کےدیگرکھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود،امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور آغا سلمان شامل ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز،ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔