پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین و سابق صدرآصف علی زرداری نےنوابشاہ میں کاغذات کی اسکروٹنی کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے پہلے وہ بغیر محنت کے آئے تھے۔
نوابشاہ میںسابق صدر آصف علی زرداری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور جانچ پڑتال کروائی، اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے پہلے وہ بغیر محنت کے آئے تھے۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہےملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں فتح حاصل کرکے حکومت بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے ہم بھی پرامید ہیں۔
خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔