قومی ٹیم کے فاسٹ باولر احسان اللہ کی کہنی کی سرجری کے بعد تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر آ گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق احسان اللہ کا ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کروا یا گیا تھا جس کی تمام رپورٹس کلیئر آ گئیں ہیں ، میڈیکل رپورٹ کلیئر آنے کے بعد احسان اللہ بہت جلد باؤلنگ کے ٹریننگ کاآغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق احسان اللہ نے پی ایس ایل سے پہلے مکمل فٹ ہونے کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہاہوں ۔
یاد رہے کہ احسان اللہ کو اپریل میں نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز میں کہنی کی انجری ہوئی تھی، انجری کے بعد ستمبر میں احسان اللہ کی سرجری لاہورکےہسپتال میں کروائی گئی تھی ، احسان اللہ کا ری ہیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔