پاکستان ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود نے سرفراز کے ٹیم سے باہر ہونے ردعمل میں کہا ہےکہ ڈراپ کرنے کا لفظ سخت ہےسرفراز کو تھوڑا آرام دیا ہے۔
میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکپتان شان مسعود نےکہا کہ کوشش یہ ہی ہےکہ ان کنڈیشن میں جو بہترین ہو اس پرمشتمل ٹیم بنائیں،سرفراز احمد نے چار سال بعد بہت اچھا کم بیک کیا تھا،ڈومیسٹک میں بہترین انداز میں کراچی کی ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن محمد رضوان کا ریکارڈ ان کنڈیشن میں ابھی اچھا لگ رہا ہے۔
شان مسعود کا کہنا ہےکہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، جہاں سرفراز کےلیےکنڈیشن سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا، ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہو گی، اگر ٹیم سو اوور کھیل رہی ہےتو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہو گا، موجودہ ریڈ بال میں تیز کھیلنا ہو گا۔
پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف دوسرےٹیسٹ کیلیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان
اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔جس میں سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کے علاوہ فہیم اشرف بھی شامل نہیں ہیں۔
کپتان شان مسعود،امام الحق،عبد اللہ شفیق،بابراعظم اورسعود شکیل شامل ہیں، محمد رضوان،سلمان علی آغا،شاہین آفریدی اورحسن علی ٹیم کا حصہ ہیں۔
میرحمزہ،عامر جمال اورساجد خان 12 رکنی ٹیم میں شامل،فائنل الیون کااعلان کل کیا جائےگا۔