ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں26پیسے کی کمی ہوئی ، اور ڈالر282روپے53پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/rQ1MJ3JxhB#SBPExchangeRate pic.twitter.com/oFbB0AeRu8
— SBP (@StateBank_Pak) December 22, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روزپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالر کی قدر میں 25پیسےکی کمی دیکھی گئی، اور ڈالر 25 پیسے سستاہوکر284روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 54 پیسے کی کمی
یاد رہے کہ آج دن بھر کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 54 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،اور ڈالر 282 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔