انسداد دہشتگردی عدالت اٹک نے سانحہ نو مئی کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 4 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جمعہ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت اٹک نے 9 مئی سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چار رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے رہنماؤں میں مرکزی رہنما میجر ( ر ) طاہر صادق شامل ہیں جبکہ دیگر میں قاضی احمد اکبر ، یاور بخاری اور جمشید الطاف کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔
عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیداد کرنے کا بھی حکم جاری ہے۔
خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف اٹک کے تھانہ حضرو میں مقدمہ درج ہے۔