انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر ٹام کرن پر امپائر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکی دینے پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی گئی۔
بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے دوران انگلش ٹیم کے کھلاڑی اور سڈنی سکسرز کے آلراؤنڈر ٹام کرن کو امپائر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکی دینا مہنگا پڑ گیا، کرکٹ آسٹریلیا نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔
11 دسمبر کو سکسرز اور ہوبارٹ کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل ٹام کرن نے دوران پریکٹس وکٹ پر نہ دوڑنے کی امپائر کی ہدایت کو نظر انداز کیا جس پر امپائر کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گیا تو انہوں نے بدتمیزی سے جواب دیا۔
تاہم، جمعرات کو ہونے والی سماعت کے بعد آلراؤنڈر پر 4 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد وہ اگلے چار میچز میں سکسرز کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔