بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا ۔
ترجمان کسٹم کے مطابق لکپاس کے مقام پر کسٹم حکام نے ٹرک سے پیراشوٹ کپڑا، لیڈیز کپڑا، اور دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لے لیں ۔
زیارت کراس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک ہینو مزدا سے 125 عدد ٹائرز برآمد کئے۔
رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک چھ ویلر ٹرک سے 4000 کلو گرام چھالیہ جوکہ لکڑی کی بنی ہوئی پیٹیوں میں پڑےسڑے ہوئے دھنیےمیں چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھی برآمد کر لی ۔
ترجمان کسٹم کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔