کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا دوسرا روز ہے،فیصل آباد میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم بیٹھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آبادمیں ریٹرننگ افسران کو امیدواروں کےفارمز کی اینٹریز میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ای ایم ایس میں انٹری نہ ہونے پر امیدوار بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال لاگ ان اور پاسورڈ بھی فراہم نہیں کئے گئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخُ بڑھانے کا مطالبہ کردیا،اسحاق ڈار نےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ میں دو روز اضافہ کیلئے الیکشن کمشن کو خط لکھ دیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) اور جمیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔