زمبابوے کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں حالیہ ہفتوں میں خشک سالی کی وجہ سے کم از کم 100 ہاتھی ہلاک ہو گئے ۔
حکام کےمطابق سب سے زیادہ متاثرہونے والوں میں نوجوان، بوڑھے اوربیمار ہاتھی شامل ہیں،جو پانی تلاش کرنے کے لیےطویل سفر نہیں کر سکتے۔
حکام نے خبردار کیا ہےکہ اس نوعیت کی مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں،جنوبی افریقی ملک میں ہوانگے نیشنل پارک سمیت دیگر کچھ علاقوں میں گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
انٹرنیشنل فنڈ فار اینیمل ویلفیئر نے اسے ہاتھیوں اوردیگر جانوروں کے لیے ایک بحران قراردیا۔زمبابوے نیشنل پارکس اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان تیناشے فاراو نےکہا کہ ال نینو پہلے سے ہی سنگین صورتحال کو مزید خراب کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ ال نینو ایک قدرتی اور بار بار پیدا ہونے والا موسمی رجحان ہے، جو بحرالکاہل کے کچھ حصوں کو گرم کرتا ہے، جس سے دنیا بھر میں موسم متاثر ہوتا ہے۔
ہوانگے نیشنل پارک میں خشک سالی کی وجہ سے 2019 میں دوسو ہاتھی ہلاک ہو گئے تھے۔