پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد دورہ آسٹریلیا کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق خرم شہزاد نے پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سائیڈ سٹرین کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ایم آر آئی سکین کے لئے بھیجا گیا۔
پی سی بی کے مطابق میڈیکل پینل فاسٹ باؤلر کی ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لے گا جس کے بعد مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں خرم شہزاد نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ میں 26 دسمبر سے شروع ہوگا اور آسٹریلیا کو سیریز میں ایک، صفر برتری حاصل ہے۔