مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں امریکا ،چین اور برطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں امریکا کو 2.296 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.90 فیصدکم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو2.606 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
پاکستانی برآمدات کے حوالے سے چین دوسرا بڑاملک ہے، جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کو1.233 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39.44 فیصدزیادہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو877.44 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں تھیں
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی برآمدات کے حوالے سے برطانیہ تیسرابڑا ملک رہا،مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برطانیہ کو 826.39 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.76 فیصدکم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کو874.06 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
اعدادوشمارکے مطابق یواے ای کوجاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 817.99 ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.02 فیصد زیادہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو616.90 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک جرمنی کو612.27 ملین ڈالر اور ہالینڈکو 559.81 ملین ڈالرکی برآمدات ہوئیں۔