ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.152 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.088 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، نومبرمیں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 259 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ مذکورہ نمبرز اکتوبرکے مقابلہ میں 9 فیصد اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ ہے، اکتوبرمیں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو238 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 233 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔