چئیرمین نیپرا کی زیرصدارت بجلی سروس چارجز کے متعلق عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہےنیپرا اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق ڈسکوز نے بجلی کے ارجنٹ میٹر لگانے کی تجویز منظوری کیلئے پیش کی،ڈسسکوز کی نیپرا اتھارٹی کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ سنگل فیز ارجنٹ میٹر کیلئے 15ہزار فیس مقرر کرنی چاہیں جس پر نیپرا اتھارٹی اور سٹیک ہولڈرز نے ڈسکوز کی دی گئی تجویز پر سخت تحفظات کا اظہار کیا نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ ڈسکوز بتائیں کہ زیر التو ایک لاکھ 19 ہزار درخواستوں پرمیٹر کیوں نہیں لگے اگر میٹرز دستیاب نہیں تو پھر ارجنٹ فیس پر میٹرز کہاں سے آئیں گے؟
ڈسکوز نے نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ میں تجاویز پیش کی کہ تاخیر سے بل جمع کرانے پر14 فیصد سود کی ادائیگی کی تجاویز کا جائز لیا گیا میٹر ٹیمپرنگ اور اہلکار کو رشوت دینے کی کوشش کو بجلی چوری تصور کیا جائے گا،تیسری بار بجلی چوری پر5 گنا بل اور اپلائنسز ضبط ہوں گی ۔ نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ ڈسکوز کی رٹ کا ایشو ہےلوگوں کو سسٹم پر اعتماد نہیں ہے ڈسکوز جس طرح کام کر رہی ہیں اس طرح پاور سیکٹر تھوڑا عرصہ چلےگا اور سیکٹر کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کیلئے غیر روایتی حل تلاش کرنا پڑے گا۔
نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ میں ڈسکوز نے بتایا کہ ایک دروازے والے گھر میں ایک ہی میٹر لگانے کی اجازت دی جائے کس نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ ایک گھر میں ایک سے زیادہ خاندان ہوسکتے ہیں ایسا کرنے سے گھروں میں لڑائیاں شروع ہو جائیں گی کچن سمیت گھر کی نوعیت دیکھ کر ایک سے زیادہ میٹر لگانے کی اجازت ہونی چاہیئے۔