ملتان سے بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی اہم وکٹ گر گئی ۔
پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنا کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،ملتان سے پی ٹی آئی کےسابق رکن پنجاب اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی ملک واصف راں نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی واصف راں آج یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ واضح رہےکہ واصف راں پی پی 218 سے پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔