چین میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے اے ایف پی نے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں کم ازکم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
#BREAKING At least eight dead in China earthquake: state media pic.twitter.com/HdQUq6CBzn
— AFP News Agency (@AFP) December 18, 2023
چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (CENC) کے مطابق پیر کی رات شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو میں لنکسیا ہوئی خود مختار پریفیکچر کی جیشیشان کاؤنٹی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلہ نیٹ ورکس سینٹرنے بتایاکہ زلزلے کا مرکز، 10 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ، 35.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 102.79 ڈگری مشرقی طول بلد پر مانیٹر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔وفاقی دارالحکومت 5.8 شدت زلزلے سے لرز اُٹھا
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر جنوب مغربی گانسو اور مشرقی چنگھائی صوبوں کے کچھ حصوں میں اعتدال سے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ساتھ ہی ساتھ جنوبی گانسو کے بیشتر علاقوں میں ہلکے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشرقی چنگھائی صوبے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان یا جانی نقصان کی کوئی ابتدائی اطلاعات نہیں ہیں۔ تاہم، مرکز کے قریب کے علاقوں میں نقصان ممکن ہے۔