وفاقی دارالحکومت ہولناک زلزلے سے لرز اُٹھا،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.8ریکارڈ کی گئی۔
ریکٹراسکیل پر زلزلے کی گہرائی زیر زمین 140 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں ڈوڈا سے103 کلومیٹرمشرق میں تھا، کشمیر ودیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد شہری خوف زدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔