متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کر دی ، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس کا جہاں مینڈیٹ ہے وہاں الیکشن لڑے اور جیتے۔
ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئرخالدمقبول صدیقی کراچی ایکسپوسینٹرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ووٹرز کےساتھ زیادتی ہے ، ن لیگ کے ساتھ صرف مذاکرات ہوئے ہیں جیسے پہلے پیپلز پارٹی سے ہوتے رہے یہ صرف تعاون کی راہیں ہموار ہوئی ہیں، ایم کیو ایم نےکوئی الائنس نہیں کیا،
انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جوائنٹ الیکشن کمیشن کمشنر پیپلز پارٹی کے اہم ترین مرکزی رہنما کے کزن اور حلف یافتہ ہیں، الیکشن کمیشن جواب دے ، پیسہ چل رہاہے یا سیاسی اثرو رسوخ ،2018 یہ خود بہت بڑی اس الیکشن کےخلاف سازش ہے، میں پالیسی کے ذریعے جال سازی کر کے تبدیلی لائی گئی ، ایم کیوایم نے کوئی اتحاد نہیں کیا ، ن لیگ بڑی سیاسی جماعت ہے ، اس سے صرف مذاکرات ہوئے ہیں، جس کے پاس جہاں مینڈیٹ ہے وہاں پر وہ لڑے اور جیتے ۔
خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ یہ شہرفنڈز دے رہا ہے صرف کراچی نہیں پورے پاکستان کےلیےدے رہا ہے،پاکستان کی سیاست میں اپنےحصےکی تبدیلی لاچکےہیں،الیکشن عوام کی امنگوں کےتحت ہواتوتبدیلی مینڈیٹ کی صورت میں نظرآئےگی ،
خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ کراچی تبدیلی کا آغاز کررہا ہے، موروثی سیاست کو ختم کریں،عام لوگ کتاب دوستی کےفروغ میں کردارادا کررہے ہیں، کراچی کومتحدکرلوپاکستان متحد ہوجائے گا،جاگیردارانہ جمہوریت کیخلاف جہاد کریں گے،قسم اٹھائیں موروثی سیاست کیخلاف لڑیں گے،پیپلزپارٹی یہ نہیں کہتی ہم ووٹ کےذریعے جیتیں گے،پیپلزپارٹی کہتی ہےنوٹ کےذریعے الیکشن خریدیں گے،عوام ہوشیار رہیں ،آئندہ کسی سازش کا شکار نہ ہوں،عوام عہد کریں خاندانی جاگیردارانہ جمہوریت کا خاتمہ کریں گے،کراچی کی تعمیر اورخوشحالی پاکستان کی کامیابی ہے۔