الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈول کا کل سے آغاز ہوگا ۔ مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانےکی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ، جس کیلئے مرکزی پارلیمانی بورڈکےاجلاسوں کاسلسلہ تاحال جاری ہے، جن میں آئندہ سال 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں اور امیدواروں کے انٹرویوز کیے جارہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈول کا کل سے آغاز ہوگا، اور ن لیگ کےپارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا سلسلہ 22 دسمبر تک جاری رہے گا اور22 دسمبر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہوگا۔جبکہ دیگرجماعتوں سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ جنوری میں ہوگا۔
تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانےکی ہدایت کردی ۔