آئی سی سی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو سلور اوور ریٹ پر 2پوائنٹس اور میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امارات کے آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے جواگل سری ناتھ نے یہ پابندی اس وقت لگائی جب پاکستان کو مقررہ ہدف سے دو اوورز کم کرنے کے بعد وقت کے الاؤنس کو مدنظر رکھا گیا۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود نے سلور اوور ریٹ کا الزام قبول کیا جس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی روایتی سماعت کو ضروری نہیں سمجھا گیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم پر پر جرمانہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق لگایا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 360 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی ٹیم ہد ف کے تعاقب میں صرف 89 رنز ہی بنانے میں کامیب ہوئی تھی ۔