صوبے میں جعلی شناختی کارڈز کے خلاف کارروائی کے دوان اب تک 1لاکھ 70ہزار جعلی شناختی کارڈز بلاک کئے جا چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نگران حکومت بلوچستان کا دعوی ہے کہ صوبے میں جعلی شناختی کارڈز کے خلاف کارروائی کے دوان اب تک 1لاکھ 70ہزار جعلی شناختی کارڈز بلاک کئے جا چکے ہیں جنہیں انتخابی فہرستوں سے نکالنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے ۔
نگران حکومت بلوچستان کی جانب سے جعلی شناختی کارڈز بنانے اور رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہےنگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کہتے ہیں انتخابی فہرستوں میں سے بلاک کئے گئے شناختی کارڈکو نکال باہر کیا جائے گا ۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے جعلی شناختی کارڈز کے کیس میں ثبوت کا بوجھ حکومت بلوچستان پر ڈال دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جعلی شناختی کارڈز کو جعلی ثابت کرنا حکومت کی زمہ داری ہوگی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا۔